مقبوضہ کشمیر ،سید علی گیلانی کو گھر میں نظربند کردیا گیا، پولیس کی تصدیق

منگل 5 مئی 2015 17:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو گھر میں نظربندکردیا ہے ۔ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے ترال میں سید علی گیلانی کی سربراہی میں بڑی ریلی کے دوران پاکستانی پرچم لہرائے جانے پر ان کیخلاف کارروائی کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کو اس بات کی تصدیق کی کہ بزرگ رہنماء کو گھر میں نظربند کردیاگیا ہے۔ادھر سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم کے ترجمان ایاز اکبر نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کی بھاری تعداد نے گزشتہ رات سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر کے انہیں گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :