بھارت میں پاکستانی خفیہ ایجنسی سے روابط کے الزام میں گرفتارسکھ فوجی کو بری کردیاگیا

منگل 5 مئی 2015 17:30

بھارت میں پاکستانی خفیہ ایجنسی سے روابط کے الزام میں گرفتارسکھ فوجی ..

پونے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) بھارتی عدالت نے پاکستانی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے الزام میں گرفتاربھارتی سکھ فوجی اہلکار کو بری کردیا۔منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ایس ایس گلہنی کی عدالت نے فوجی جوان برجیش کمار سنگھ کوعدم ثبوت کی بناء پر پاکستانی خفیہ ایجنسی سے راوبط رکھنے کے الزام سے بری کردیا ۔عدالت نے ملزم کے ایک ساتھی بھشمبراگروال جو ٹرانسپورٹ فرم میں سپروائزر ہے کو بھی بری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ ایس ایس گلہنی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزم کے بارے میں یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ اسکے دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی سے کوئی روابط تھے۔تحقیقات کے دوران پولیس کو یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ سنگھ پاکستان سے آنے والی ایک جعلی ٹیلی فون کال کا شکار ہوا۔سنگھ کو فروری 2011 میں گرفتار کیا گیا تھا اور پولیس نے ملزم کے قبضے سے دفاعی مقامات کے نقشے ،سینئر فوجی افسران کے نمبر کی ٹیلی فون ڈائری اور سی ڈی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ وہ یہ دستاویزات پاکستانی خفیہ ایجنسی کے حوالے کرنا چاہتا تھا۔

متعلقہ عنوان :