ملک کی ترقی میں مزدور طبقہ ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مزدوروں کو جائز مقام دلوانے کے لیے قانون سازی کریں گے، مزدوروں کی جدوجہد میں ساتھ ہیں، جمعیت علماء اسلام کی حکومت آتے ہی مزدور کی تنخواہ سونے کی تولے کے برابر کر دیں گے ، مزدور پر جبر کرنے والے کو مستوجب سزا قرار دلوائیں گے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 5 مئی 2015 17:31

ملک کی ترقی میں مزدور طبقہ ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مزدوروں کو ..

شکارپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں مزدور طبقہ ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مزدوروں کو جائز مقام دلوانے کے لیے قانون سازی کریں گے مزدوروں کی جدوجہد میں ساتھ ہیں، جمعیت علماء اسلام کی حکومت آتے ہی مزدور کی تنخواہ سونے کی تولے کے برابر کر دیں گے اور مزدور پر جبر کرنے والے کو مستوجب سزا قرار دلوائیں گے، ۔

وہ منگل کو مزدور طبقہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

، مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ مزدور طبقہ دن رات محنت کر کہ پسینہ بہا کر اپنے بچوں کی کفالت کرتے ہیں لیکن معاشرے میں انہیں ابھی تک جائز مقام نہیں ملا ہے اس لیے محنت کش ہمیشہ پسماندگی کی طرف دھکیلتے ہوئے نظر آرہا ہے آج مزدور کو نوکر سمجھ کر کام لیا جارہا ہے اور کافی حد تک ذہنی اور جسمانی تشدد کے ذریعے ھراساں کر کے اجرت سے محروم کیاجاتا ہے حالانکہ مزدور طبقہ پر رحم کرنے والے پر عرش والا رب بھی ایسے شخص پر رحم کرتاہے مولان عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ احادیث مبارک میں ہے کہ مزدور کا پسینہ سوکھ جانے سے قبل ہی اسے اجرت دی جائے تاکہ وہ خوش ہو کر گھر لوٹ جائے اور احساس محرومی کا خاتمہ ہو جائے انہوں نے کہا کہ مزدورں سے ایسے کئی ایسے مقامات پر دن رات ڈیوٹی لے جانے کے باوجود انہیں تنخواہ سے بھی محروم کیا جاتا ہے ایسے ادارے اور مالکان رب تعالی کی غیض اور غضب سے ڈریں جو ادارے مزدوروں سے ظلم اور ناانصافی کرتے ہیں اور انہیں اجرت دینے سے کتراتے ہیں ایسے عناصر کے خلاف منظم قانونی سازی کر کہ قانون کی گرفت میں لائیں گے اور مزدور کی تنخواہ بڑھا دینے کا قانون پاس کروائیں گے کیوں کہ آج کے دور میں مزدور کو کم تنخواہ کی وجہ سے پیٹ پالنا بھی مشکل بن گیا ہے جمعیت علماء اسلام کی حکومت آتے ہی مزدور کی تنخواہ سونے کی تولے کے برابر کر دیں گے اور مزدور پر جبر کرنے والے کو مستوجب سزا قرار دلوائیں گے، انہوں نے مزدورں پر زور دیا کہ وہ محنت کر کہ قوم اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور اداروں کا احترام کرکہ درست فرائض نبھائیں انہیں ترقی سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

متعلقہ عنوان :