(ن) لیگ چور مچائے شور کی سیاست کی بجائے دھاندلی کا اعترف کر لے‘میاں محمود الرشید

بیڈ گورننس کی وجہ سے پنجاب دیوالیہ پن کا شکا ر‘کسانوں کو پسند اور نہ پسند کی بجائے میرٹ پر باردانہ تقسیم کیا جائے وقت آگیا ہے کہ پنجاب کے حکمران صرف باتیں کر نے اور نعرے لگانے کی بجائے صوبے میں قبضہ گروپوں کیخلاف عملی اقدامات کر یں ‘اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی

منگل 5 مئی 2015 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ چور مچائے شور کی سیاست کی بجائے دھاندلی کا اعترف کر لے‘صرف خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق ہی نہیں بلکہ پوری (ن) لیگ دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے اور اب عدالتیں انکو بے نقاب کر رہی ہیں ‘لاہور میں ضمنی انتخابات میں بھی عوام کا فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں ہی آئیگا ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محمودالر شید نے کہا کہ پنجاب میں بیڈ گورننس کی وجہ سے پنجاب دیوالیہ پن کا شکا ر ہو رہا ہے ‘کسانوں کو پسند اور نہ پسند کی بجائے میرٹ پر باردانہ تقسیم کیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پنجاب کے حکمران صرف باتیں کر نے اور نعرے لگانے کی بجائے صوبے میں قبضہ گروپوں کے خلاف عملی اقدامات کر یں کیونکہ پنجاب میں قبضہ گروپ حکو مت سے زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کر نے کی بجائے قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے ہر وقت گڈ گور ننس کے جھوٹے نعرے لگانے میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور میاں نصیر کے خلاف الیکشن ٹر یبونل کا فیصلہ اصل میں تحر یک انصاف کی اصولی اور حق پر مبنی سیاست کی فتح ہے اور اب (ن) لیگ والوں کو چاہیے کہ وہ کچھ شر م کر یں اور تحر یک انصاف پر تنقید کر نے اور شور مچانے کی بجائے عام انتخابات میں دھاندلی کا اعتراف کر لیں کیونکہ اب انکے پاس کوئی اور راستہ باقی نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :