نیپال کے امیر ترین شخص کا متاثرین زلزلہ کیلئے10ہزار عارضی مکانات تعمیر کرنے کا اعلان

جمعرات 7 مئی 2015 12:19

نیپال کے امیر ترین شخص کا متاثرین زلزلہ کیلئے10ہزار عارضی مکانات تعمیر ..

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) نیپال کے امیر ترین شخص نے متاثرین زلزلہ کیلئے10ہزار عارضی مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چوہدری فاوٴنڈیشن کے بینود چوہدری نے کہا کہ چوہدری گروپ نے متاثرین زلزلہ کیلئے عارضی مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں غیرسرکاری اداروں سے ٹیکنیکل معاونت کیلئے رجوع کر لیا چوہدری گروپ ایک ہزار مکانات کی فوری طور پر تعمیر اپنے وسائل سے کریگا ‘باقی9ہزار مکانات کی تعمیر عطیات دینے والوں کی معاونت سے کی جائے گی، تخمینے کے مطابق فی مکان 700ڈالرز لاگت آئیگی یہ مکانات ملک بھر کے14اضلاع میں تعمیر کیے جائیں گے اس کے علاوہ چوہدری فاوٴنڈیشن زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے100کمیونٹی پرائمری اسکولز کی عمارتوں کی مرمت اور بحالی کا کام بھی کرے گی۔

نیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو11دن گذر جانے کے باوجود امدادی کارکنوں نے کہا کہ انھیں امدادی سامان کی اتنی مقدار میسر نہیں جتنی متاثرین کیئیے درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :