امریکی ریاست اوکلاہوما میں بگولے نے تباہی مچادی ، معاملات زندگی معطل ‘کئی گھر ملیا میٹ ہوگئے

جمعرات 7 مئی 2015 12:19

امریکی ریاست اوکلاہوما میں بگولے نے تباہی مچادی ، معاملات زندگی معطل ..

اوکلاہوما/برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) امریکی ریاست اوکلاہوما میں بگولے نے تباہی مچادی ، معاملات زندگی معطل اور کئی گھر ملیا میٹ ہو گئے جبکہ جرمنی کے شمالی علاقے میں بھی طوفانی بگولے سے ایک شخص ہلاک اور درجنوں گھر تہس نہس ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریاست اوکلاہوما کے دارالحکومت اوکلاہوما سٹی اور نارمن شہر میں طوفان سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ‘بگولے کے باعث متعدد اہم شاہراہیں بند کردی گئیں تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔

مقامی میڈیا کے مطابق برج کریک کے قریب بننے والا بگولہ تقریباً ایک میل پھیلاوٴ میں دوسری جانب جرمنی کے شمالی شہر ہمبرگ میں بگولے نے شدید تباہی مچائی ، درجنوں گھر تباہ ہوگئے ‘بجلی کے کھمبے گرنے سے ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی ، طوفان کے باعث ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں محکمہ موسمیات نے جرمنی کے دیگر کئی شہروں میں طوفان کی پیشگوئی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :