جان کیری کی ریاض میں یمنی صدر منصور ھادی سے ملاقات،یمن میں جاری بحران کے خاتمے پر تبادلہ خیال

جمعرات 7 مئی 2015 18:24

جان کیری کی ریاض میں یمنی صدر منصور ھادی سے ملاقات،یمن میں جاری بحران ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض میں مقیم یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی سے ملاقات کیجس میں یمن میں جاری بحران کے خاتمے اور خطے میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے ریاض میں مقیم یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ملاقات میں یمن میں جاری بحران کے خاتمے اور خطے میں قیام امن سے متعلق ہونے والی مساعی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری بدھ کو اپنے دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی تھی۔ شہزادہ نائف اور جان کیری کے درمیان ہوئی ملاقات میں بھی یمن کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :