اسلامی یونیورسٹی کی طالبات کا اعزاز، پاکستان موبائل ایپ ایوراڈز میں پہلی پوزیشن

جامعہ کو ہونہار طالبات پر فخر ہے، ڈاکٹر معصوم

جمعرات 7 مئی 2015 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی اسلام آباد کی طالبات نے پاکستان موبائل ایپ ایوراڈز 2015 ، میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زیر اہتمام ان ایوراڈز میں اسلامی یونیورسٹی کی طالبات رابعہ جبار اور ہمنا شاہین نے پری ۔سکول چیمپس موبائل اپلیکیشن بنا کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

طالبات کو یہ ایوراڈز اور کیش انعامات ایک خصوصی تقریب میں دیے گئے، جس میں ریکٹر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے بھی شرکت کی۔ دونوں طالبات کو تقریب میں ایوراڈ وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام انوشہ رحمن نے دیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں طالبات پر جامعہ کو فخر ہے کیونکہ انہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں اور کارکردگی کی بدولت مادر علمی کا نام روشن کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :