اسلامی یونیورسٹی کے صدر کی جامعۃ الازہر کے ریکٹر ڈاکٹر فتح سے ملاقات ،دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال

جمعرات 7 مئی 2015 20:17

قاہرہ /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریوش نے مصر کی جامعۃ الازہر کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فتح احمد الطیب سے ملاقات کی۔ قاہرہ میں ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیخ احمد الطیب نے ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کی امت مسلمہ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد اسلامی یونیورسٹی دنیا کی بہترین بین الاقوامی جامعات میں اپنا نمایاں مقام پیدا کرلے گی۔

دوران ملاقات ڈاکٹر الدریویش نے جامعہ کا تفصیلی تعارف بیان کرتے ہوئے جامعہ کی کلیات، شعبہ جات اور ذیلی اداروں کے حوالے سے شیخ احمد الطیب کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام کئی ایک قومی و بین الاقوامی ورکشاپس اور کانفرنسوں کے ذریعے امت مسلمہ کے نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں مدد مل رہی ہے۔