مارچ کے پہلے ہفتے میں کاشت کی گئی کپاس کی اگیتی فصل جون کے پہلے ہفتہ سے مارکیٹ میں آجائے گی ،اشفاق لغاری

جمعرات 7 مئی 2015 22:21

جھڈو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء)مارچ کے پہلے ہفتے میں کاشت کی گئی کپاس کی اگیتی فصل جون کے پہلے ہفتہ سے مارکیٹ میں آجائے گی ۔ امسال تعلقہ جھڈو میں کپاس اور سرخ مرچ کی فصل بہت اچھی ہو رہی ہے ، خوش قسمتی سے تاحال دونوں فصلیں امراض اور وائرس سے محفوظ رہی ہیں ۔ یہ بات محکمہ ذراعت کے تعلقہ آفیسر اشفاق لغاری نے صحافیوں کو بتائی ۔

اشفاق لغاری نے مزید بتایا کہ روان سال یکم مارچ سے کپاس کی اگیتی بوائی شروع کی گئی تھی جس میں کپاس کی 703-886-142اور دیگر اقسام شامل ہیں ۔ تعلقہ جھڈو میں تقریباَ10ہزار ایکڑ سے زائد ایراضی پر کپاس کی مختلف اقسام کاشت کی گئی ہیں ۔ جن میں سے تپہ آہوری دیہہ141-Aمیں زمیندار ڈاکٹر محبوب علی اور دیہہ358-Aمیں زمیندار ساجد بلوچ کے کھیتوں میں اچھی پیدا وار دیکھی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ کاشت کے پہلے 35دنوں میں کپاس میں بڈ اور اس کے مزید 22دن بعد بھی پھول بنتے ہیں جن کی عمر صرف دو دن ہوتی ہے ۔ اور اس وقت تعلقہ جھڈو کے مختلف علاقوں میں کپاس پر پھول آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ اشفاق لغاری نے بتایا کہ اب کپاس کے لئے اہم دن شروع ہو گئے ہیں اگر فصل گل باٹی جھڑنے، ڈوڈوں میں کیڑا لگنے سے محفوظ رہی تو 10جون سے پہلے کپاس کی فصل اترنا شروع ہو جائے گی جو کہ تعلقہ جھڈو کے لئے ہمیشہ کی طرح سب سے پہلے فصل اترنے کا اعزاز بر قرار رہے گا۔ محکمہ ذراعت کے تعلقہ آفیسر نے کاشتکاروں پر واضع کیا ہے کہ اگر کہیں معمولی سا بھی وائرس یا کسی مرض ظاہر ہوتا ہے تو وہ فوری طور پر مطلع کریں تاکہ تدارک کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔