کر اچی میں 20 ماہ کے دوران2429افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا،175 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے،رپورٹ

جمعرات 7 مئی 2015 22:46

کر اچی میں 20 ماہ کے دوران2429افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا،175 افراد ٹارگٹ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) محکمہ داخلہ سندھ کے کرائم مانیٹرنگ سیل کو جمعرات کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق 5 ستمبر 2013 کو کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے آغاز سے مئی 2015 تک 20 ماہ کے دوران کراچی میں 2429افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، جبکہ اس دوران175 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق بم دھماکوں اور دیگر واقعات میں 195 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ کراچی کے تینوں زونل ڈی آئی جیز، سی آئی اے اور سی ٹی ڈی کی رپورٹس کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن کے20 ماہ کے دوران 767 تاجروں کو بھتے کی پرچیاں دی گئیں اور 343 شہریوں کو تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران شہریوں کو 10609 گاڑیوں، 512 موبائل فونز سے محروم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

چوری و ڈکیتی کے 1832 جبکہ اسٹریٹ کرائمز کے443 3واقعات رپورٹ ہوئے، محکمہ داخلہ سندھ کرائم مانیٹرنگ سیل کو ملنے والی رپورٹ میں کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف جرائم میں ملوث 50222 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس نے ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری کی دیگر وارداتوں میں ملوث 1279 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ اس کے علاوہ پولیس نے432 بھتہ خور، 1245 ڈکیت اور اغوا برائے تاوان کے 155ملزمان کو گرفتار کیاگیا، 20 ماہ کے دوران پولیس نے مختلف اقسام کے 8246 ہتھیار برآمد کر کے 150 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :