وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے گرفتار ملزمان کی سیاسی وابستگی ظاہر کرنے پر پابندی لگا دی

جمعرات 7 مئی 2015 23:00

وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے گرفتار ملزمان کی سیاسی وابستگی ظاہر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے گرفتار ملزمان کی سیاسی وابستگی ظاہر کرنے پر پابندی لگا دی ہے، پولیس افسران آئی جی کی اجازت کے بغیر اب پریس کانفرنس بھی نہیں کرسکیں گے۔کراچی میں پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیوں میں ملزمان کی گرفتاریاں اور افسران کی پریس کانفرنسز میں ملزمان کی سیاسی وابستگی ظاہر کرنے کا سلسلہ جاری تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے ملزمان کی سیاسی وابستگی ظاہر کرنے پر پابندی لگادی ہے، سید قائم علی شاہ نے اس ضمن میں حکم نامہ جاری کردیاہے،حکم نامے کے مطابق پولیس افسران پریس کانفرنس میں ملزمان کا صرف کریمنل ریکارڈ ہی بتاسکتے ہیں۔سائیں کے نئے حکم نامے کے تحت ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ایس پی رینک کے افسران کو پریس کانفرنس کرنے سے پہلے پیشگی اجازت لینا بھی لازمی ہوگا۔وزیراعلی سندھ کے حکم نامے کے مطابق پولیس افسران کو پریس کانفرنس کی پیشگی اجازت آئی جی سندھ سے لینا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :