بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں قید سزائے موت کے منتظر مجرم صولت مرزا سے ان کے اہلخانہ کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 7 مئی 2015 23:00

بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں قید سزائے موت کے منتظر مجرم صولت مرزا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں قید سزائے موت کے منتظر مجرم صولت مرزا سے ان کے اہلخانہ کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔اہلخانہ ذرائع کے مطابق جمعرات کومچھ جیل میں صولت مرزا سے ان کی ہمشیرہ ،بھانجے اور بھائی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے جبکہ ملاقات کے موقع پرجیل حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ان کی اہلیہ نگہت مرزا نے بیٹے کے ہمراہ صولت مرزا سے ملاقات کی تھی۔واضح رہے کہ صولت مرزا کو نئے ڈیتھ وارنٹ کے تحت 12 مئی کی صبح 4 بجے مچھ جیل میں پھانسی دی جائے گی۔جیل ذرائع کے مطابق پھانسی دینے کے تمام تر اقدامات مکمل ہیں صولت مرزا کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کیا جا رہا ہے جیل ڈاکٹر سجاد حیدر کے مطابق صولت مرزا کی حالت بالکل نارمل ہے۔

متعلقہ عنوان :