گوادر کاشغر روٹ بلوچستان اورخیبر پختونخواہ کے معاشی شہ رگ بن گیا ہے، معاشی ترقی کا سب سے بڑاپراجیکٹ ہے ، جماعت اسلامی

جمعرات 7 مئی 2015 23:08

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زادہ نے کہا کہ گوادر کاشغر روٹ بلوچستان اورخیبر پختونخواہ کے معاشی شہ رگ بن گیا ہے یہ معاشی ترقی کا سب سے بڑاپراجیکٹ ہے بلوچستان کے سیاسی مذہبی قوم پرست جماعتیں متحد ہوکر اس معاشی پراجیکٹ کو متنازعہ ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں جماعت اسلامی وزیر اعظم کی طرف سے گوادر کاشغر حوالے سے 13مئی کو ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریگی گوادر کاشغر روٹ کا مرکز تیس لاکھ کی آبادی والے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ہونا چاہیے اور یہاں سے ایک طرف کاشغر دوسری طرف گوادر اور تیسری طرف قندھار کوملایا جائے ۔

گوادرکوئٹہ اور پشاور کو اس سے بھر پور اندازمیں مستفید ہونے کاموقع اﷲ نے دیا ہے حکمران رکاوٹیں نہ ڈالیں بلکہ قوم کو متحد ویکسو بناکر معاشہ شہ رگ کے منصوبے کو اتفاق رائے پیدا کرکے کام شروع کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہا رانہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے ایک صوبے کی مفادات کیلئے دوصوبوں بلکہ پورے ملک کے معاشی منصوبے کو متنازعہ بنانا اٹھارہ کروڑعوام کیساتھ دشمنی ہوگی پسماندہ علاقوں کے اس بڑے میگا پراجیکٹ کو دفن ہونے والوں کو اپنی سازشوں میں ناکام بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اس روٹ سے بلوچستان خیبر پختونخواہ سمیت ملک کا معاشی مسئلہ حل ہوسکتاہے چین کے تمام معاشی مفادات پاکستان سے اور پاکستان کے چین سے وابستہ ہے وفاق نے اگر اس مسئلے پر سنجیدگی اختیار نہیں کی توخدانخواستہ معاملہ کالاباغ ڈیم کے طرح متنازعہ ہوکر دفن نہ ہوجائے اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے جماعت اسلامی تمام عوام دوست قوتوں کیساتھ ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاق بلوچستان کے ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیکر یہاں سے احساس محرومی غربت بے روزگار ی اور پریشانی کو ختم کریں ۔

وفاق کو بالآخر بلوچستان کے عوام کو معاشی آئینی حقوق دینا ہوں گے بصورت دیگر مسائل کومعمولی پیکیجزسے حل کرنا ناممکن ہے ۔