کوئٹہ ، قلات کے علاقہ کوہک کے عوام کی درخواست پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
جمعرات 7 مئی 2015 23:14
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) پی پی ایچ آئی قلات کے ضلعی آفیسر مجیب بلوچ نے علاقہ کوہک کے عوام کی درخواست پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جہاں سے سینکڑوں افراد مستفید ہوئے۔ پی پی ایچ آئی قلات کے ضلعی آفیسر مجیب بلوچ کی سربراہی میں ڈاکڑز اور لیڈی ڈاکڑز کی ٹیم قلات شہر سے ستر کلومیٹر دور انتہائی پسماندہ علاقہ کوہک پہنچ گئی جہاں مختلف جگہوں گاجان، پیری زئی ، نیچاری اور کنڈ کے علاقوں میں فری میڈیکل کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
علاقے کے معتبرین اور سماجی کارکنوں متعلقہ کونسلران نے کیمپ میں خاصی دلچسپی لی۔میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر عبدلرشید محمدشہی، ڈاکٹر حیات خان، پیرامیڈکس کے ضلعی چیئرمین وحید بلوچ، اور لیڈی ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔(جاری ہے)
علاقائی معتبرین کے ساتھ بلوچی احوال میں پی پی ایچ آئی قلات کے ضلعی آفیسر مجیب بلوچ نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کم وسائل کے باوجود لوکوں کو انکی دہلیز پر سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہے جس میں ہم خاصی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی قلات کا مقامی آفیسر ہونے کی وجہ سے ان تمام علاقوں سے ان کی واقفیت ہے ،ہمارے لوگ ہیں اور انکے مسائل سے ہم بخوبی واقف ہیں۔ مجیب بلوچ نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہوسکا، پی پی ایچ آئی غریب عوام کو صحت کے حوالے سے سہولیات پہنچاتی رہے گی ۔ علاقائی معتبرین نے مجیب بلوچ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کئی سال سے بند مرکز صحت کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے پی پی ایچ آئی کے زریعے ٹیک اووز کرکے کھولنے کی درخواست کی جس کی مجیب بلوچ نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.