میرپور ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم 203رنز پر ڈھیر ، پاکستان کے 1 وکٹ پر 7 رنز

جمعہ 8 مئی 2015 11:14

میرپور ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم 203رنز پر ڈھیر ، پاکستان کے 1 وکٹ پر 7 رنز

میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8مئی۔2015ء) میرپور ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلادیش کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی، پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں کھانے کے وقفے پر 1 وکٹ پر 7 رنز بنا لیے ۔ میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز بنگال ٹائیگرز پاکستانی بولروں کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 203 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی جب کہ بنگلہ دیشی ٹیم فالو آن کا شکار بھی ہوگئی جس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دوبارہ بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اوپنر محمد حفیظ بغیر رن سکور کیے پوویلین لوٹے جس کے بعد اظہر علی اور سمیع اسلم نے پاکستان کو مزید وکٹ کھونے سے بچایا اور پاکستان نے کھانے کے وقفے پر ایک وکٹ پر سات رنز سکور کر لیے ۔

(جاری ہے)

کھیل کے تیسرے روز بنگلہ دیشی ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز سے شروع کیا تو کوئی بنگالی بلے باز پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکا اور 113 کے مجموعے پر سومیا سرکار 3 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر اظہرعلی کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد شوواگاتا ہوم بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے اور تیج الاسلام بھی 15 رنز بناسکے جب کہ دوسرے ہینڈ سے شکیب الحسن بولروں کے سامنے مزاحمت کرتے رہے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے 3،3 جب کہ جنید خان نے 2 اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اظہر علی کے شاندار 226 رنز کی بدولت 557 رنز پراننگز ڈکلئیر کی جب کہ یونس خان 148 اور اسد شفیق نے بھی شاندار 107 رنز بنائے۔ بنگلا دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 3، محمد شاہد اور شواگتا ہوم نے 2، 2 جب کہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :