آٹھ مقام‘پیپلز پارٹی کی حکومت نے گرلز پرائمری سکول کی معلمات کو گھر بیٹھے تنخوائیں دینا شروع کر دی

جمعہ 8 مئی 2015 16:22

آٹھ مقام (آاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء)پیپلز پارٹی کی حکومت نے گرلز پرائمری سکول کی معلمات کو گھر بیٹھے تنخوائیں دینا شروع کر دی150 طالبات کا مستقبل تاریک کر دیا، محکمہ تعلیم کے آفیسران نے لمبی تان لی حکومت کے سامنے بے بس ‘چیف جسٹس ، چیف سیکرٹری نوٹس لیں نیلم زیریں کے علاقہ میرپورہ کے گاؤں تربن کے عوامی وفد جس کی قیادت نمبردار چوہدری سراج دین، اشفاق شاہ گیلانی،چوہدری طاہر ،چوہدری غلام رسول ودیگر نے ایوان صحافت چنار پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان گاؤں کی کثیر آبادی ہے جس کا واحد گرلز پرائمری سکول جس میں طلبات کی تعداد 150 سے زائد تھی لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت نے سیاسی انتقام لیتے ہوئے ادارہ کو بند کر کے معلمات سلطانہ قمر شہناز نسرین کو گھر بیٹھا کر تنخوائیں دی جا رہی ہیں پچھلے ایک سال سے سکول بند پڑا ہوا ہے طلبات چھ ماہ تک سکول کا طواف کرتی رہیں ٹیچرز کے حاضر نہ ہونے پر زایدہ تر والدین نے اپنی بچیوں کو پرائیویٹ سکولز میں داخل کروا دیا ہے لیکن غریب طلبات سکول کی بندش کی وجہ سے تعلیم کا سلسلہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئی ہیں سکول میں صرف دو طلبات رہ گئی ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت کی شاندار پالیسی یہ ہے کہ اہنے سیاسی تعلق والی ٹیچرز کو غیر کرکے طلبات کا قیمتی مستقبل تاریک کر دیا گیا ہے عوام علاقہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسران کو تحریری درخواستیں دیں لیکن حکومت کے دباؤ پر غیر حاضر معلمات کے خلاف کاروائی نہیں ہو سکی ہے ایک ہفتہ کے اندر فرض شناس معلمات کو حاضر نہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے شاہرائے نیلم کو احتجاجاً بند کر دیا جائے گا انھوں نے چیف جسٹس، چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔