دینی مدارس پر تنقید کرنیوالے وفاقی وزیر پاکستان کے کم اور غیر مسلم ملک کے وزیر زیادہ لگتے ہیں‘پروفیسر عبدالستار حامد

جمعہ 8 مئی 2015 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب پروفیسر عبدالستار حامد‘ ناظم اعلیٰ پنجاب میاں محمود عباس‘ مولانا مبشر احمد مدنی‘ حافظ بابر فاروق رحیمی ‘مولانا ابرار ظہیر ‘ عبدالرحیم قریشی نے پرویز رشید کے بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دینی مدارس پر تنقید کرنیوالے وفاقی وزیر پاکستان کے وزیر کم اور غیر مسلم ملک کے وزیر زیادہ لگتے ہیں۔

ان کی معافی تک ملک بھر میں احتجاج جاری رہے گا۔ علماء اہلحدیث کا کہنا تھا کہ پرویز رشید ماضی بھول گئے ہیں اسلام اور تحریک پاکستان میں دینی حلقوں اور مدارس نے جوکردار ادا کی اہے وہ شاید دیگر حلقوں نے نہ کیا ہو۔ پروفیسر عبدالستار حامد نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف آستین میں چھپے اپنوں کی شکل میں دشمن کا کردار ادا کرنے والے افراد سے باخبر ہوجائیں ملکی حالات اور امن وامان کی صورتحال بگاڑنے کیلئے صہیونی قوتیں پاکستان کے اندر لوگوں کو آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پرویز رشید مدارس میں زیر تعلیم30لاکھ سے زائد طلباء وطالبات کی دل آزاری پرمافی مانگیں یا اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت پر ایسے لاعلم اور غیروں کی زبان استعمال کرنے والے کو رہنے کا حق نہیں۔ ناظم اعلیٰ میاں محمود عباس نے کہا غیر سنجیدہ افراد پاکستان میں بدامنی پیدا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ مستحکم ترقی یافتہ اسلامی پاکستان دشمنوں کو کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے۔ انہوں نے کہا ایران مسلم امہ کے اتحاد میں شامل ہوکر یہودونصاری کی سازش کو ناکام بنائے اور یمن میں آئینی حکومت کی بحالی اور خطہ میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ میاں محمود عباس نے کہا حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :