وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجیدکی برطانوی انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدواروں کی کامیابی پر دلی مبارک باد

جمعہ 8 مئی 2015 18:11

چکسواری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے برطانیہ کے عام انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدواروں کی کامیابی پر انھیں دلی مبارک باد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ برطانوی پارلیمان میں کمیونٹی کی نمائندگی کرنے کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو سفارتی سطح پر آگے بڑھانے میں بھی کردار ادا کریں گے جمعہ کے روز وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ میں پاکستانی اور کشمیری نژاد شہریوں کا برطانیہ کے پارلیمانی سسٹم میں ہمیشہ فعال کرداررہا ہے اور نومنتخب ارکان سے بھی یہ توقع ہے کہ وہ اپنی اپنی کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی مثبت کردار ادا کریں گے

متعلقہ عنوان :