وزیر موصلات و تعمیرات عامہ چوہدری رشید کا یونین کونسل ہٹیاں دوپٹہ اور لمنیاں کے مختلف دیہاتوں کا دورہ

مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی ، ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ ۔ نئے منصوبوں کا اعلان

جمعہ 8 مئی 2015 18:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء)وزیر موصلات و تعمیرات عامہ آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری محمد رشید کا یونین کونسل ہٹیاں دوپٹہ اور لمنیاں کے مختلف دیہاتوں کا دورہ، مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی ، ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ ۔ نئے منصوبوں کا اعلان۔ جاری منصوبہ جات کو تصریحات کے مطابق مکمل کرنے کی محکمہ جات کو ہدایات۔

عوامی وفود سے ملاقاتیں۔دیہی علاقوں کو شہروں کے مطابق ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات۔تفصیلات کے مطابق وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ شاہرات نے گزشتہ روز حلقہ 6کی یونین کونسل ہٹیاں دوپٹہ اور لمنیاں کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی ۔ وزیر حکومت نے نوشہرہ کے ایک عوامی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد حکومت عوام کو رسل و رسائل کی فراہمی کے ساتھ ساتھ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقہ6کے درجنوں دیہاتوں کو مین شاہراہ سے ملانے نوشہرہ پل کو فلڈ ڈیمج میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ شدہ روڈ انفراسٹریکچر /پل ہا کی تعمیر کے لئے رقم فراہم کر دی ہے۔ دیگر منصوبوں کے ساتھ ساتھ نوشہرہ پل کا بھی جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ تاکہ مختلف یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے عوام کو سفری سہولیات میسر آسکیں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لے نوشہرہ نالہ پر ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے لئے آئیندہ بجٹ میں رقم مختص کی جائے گی اور آئیندہ مالی سال کے دوران اس منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس منصوبہ کی تعمیر و تکمیل سے جہاں مقامی سطح پر لوگوں کو روزگار ملے گا وہاں دو یونین کونسل ہا کی آبادی کو لوڈ شیڈنگ فری بجلی کی سہولت بھی میسر آسکے گی۔

لمنیاں کے مختلف علاقوں میں دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر حکومت نے کہا کہ لیپہ ٹنل کی تعمیر سے یونین کونسل لمنیاں کی آبادی کو بھی سہولیات میسر آئیں گی۔ نیلی پل لیکر ریشیاں تک نیلی آر سی سی پل سمیت دوراہا روڈ نیشنل ہائی اتھارٹی تعمیر کرے گی۔ اس منصوبہ سے جہاں بیروزگاری ،پسماندگی کا خاتمہ ہوگا وہاں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے شروع ہونے سے قبل لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے لمنیاں تا ریشیاں 10کلو میٹر روڈ کی ریکنڈیشنگ کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔