بی اے کرنے میں 35 سال لگ گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 8 مئی 2015 19:37

بی اے کرنے میں 35 سال لگ گئے

شورہام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مئی۔2015ء)ویسٹ سوسکس،67 سالہ رے ریڈک نے آخر کار اپنی ڈگری مکمل کر ہی لی۔ رے نے 1980 میں اوپن یونیورسٹی میں اکنامکس کے کورس میں داخلہ لیا۔6 سال بعد اس نے یونیورسٹی سے چھٹیاں لے لی۔ داخلہ لینے کے 35 سال بعد اب جا کر رے نے اپنی ڈگری مکمل کی ہے۔

(جاری ہے)

رے نے ریٹائرمنٹ کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ اب وہ اپنے کورس میں سپینی زبان کا اضافہ کر کے اسے مکمل کرے گا۔ رے کو اس کی بی اے کی ڈگری برگٹن میں منعقد ایک تقریب میں دی گئی۔ ڈگری مکمل کرنے سے پہلے رے نے بیکر ، فوج میں گن مین اور سیلز مین کی نوکریاں کی۔ اس نے کہا کہ میرے پاس اوپن یونیورسٹی کی تعریف کے الفاظ نہیں جو ہرکسی کو تعلیم کے مواقع دے رہی رہے۔