محکمہ خورک امسال اپنے ضلع میں گندم خریداری کے مطلوبہ ہدف کو یقینی بنائے، کسانوں کو بار دانہ بلا امتیاز ، میرٹ پر اور بر وقت دیا جائے اور ان کی ادائیگیوں میں کسی قسم کا تساہل نہ بر تا جائے

صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب یاو ر زمان کا لودھراں میں گندم خریداری مراکز کے دورہ پر گفتگو

جمعہ 8 مئی 2015 19:40

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب یاو ر زمان نے کہا ہے کہ محکمہ خورک امسال اپنے ضلع میں گندم خریداری کے مطلوبہ ہدف کو یقینی بنائے اور کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہو لیات دی جائیں کسانوں کو بار دانہ بلا امتیاز ، میرٹ پر اور بر وقت دیا جائے اور ان کی ادائیگیوں میں کسی قسم کا تساہل نہ بر تا جائے انہوں نے یہ بات آج یہاں دنیا پور سنٹر اور قطب پور سنٹر پر اپنے دورہ کے دوران انتظٓا میہ سے کہی انہوں سنٹر پر خر یداری کے انتظامات دیکھے اور سنٹر پر آئے کاشتکاروں اور حکمو متی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور کسانوں سے ان کے مسائل دریافت کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او شا ہد نیاز ، ڈی ایف سی محمد عبداﷲ، اے سی آصف حیات لودھی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔صو بائی وزیر نے مزید کہا کہ گندم خریداری میں چھوٹے کاشتکار ہماری اولیں تر جیح ہیں ۔ قبل ازیں ڈی سی او آفس میں ڈی ایف سی محمد عبداﷲ نے صو بائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ خوراک پنجاب ضلع لودھراں اپنے پانچ خریداری مراکز سے امسال مجموعی طور پر ایک لاکھ سات ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف حاصل کرے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سنٹرز پر کسانو ں کو ہر ممکنہ سولیات دی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :