Live Updates

''یک نہ شد دو شد ''،سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کی سزا،چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور برطانوی انتخابات میں آبائی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایم کیو ایم اور (ن) لیگ کے کارکنوں کا اہم کردار

چوہدری سرور کی گلاسکو میں ایک ماہ کی بھاگ دوڑ اور پی ٹی آئی یو کے شاخ کی سر دھڑ کی کوششیں انس کو شکست سے نہ بچا سکیں

جمعہ 8 مئی 2015 21:22

''یک نہ شد دو شد ''،سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کی سزا،چوہدری سرور کے بیٹے ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) ''یک نہ شد دو شد ''کے مصداق چوہدری سرور کی گورنر پنجاب کے عہدے سے فراغت کے بعد ان کے بیٹے انس سرور بھی برطانوی انتخابات میں گلاسکو سے سرور خاندان کی آبائی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھے ‘ انس سرور کی شکست میں ایم کیو ایم اور (ن) لیگ کے برطانوی کارکنوں نے اہم کردار ادا کیا۔ چوہدری سرور کی گلاسکو میں ایک ماہ کی بھاگ دوڑ اور پی ٹی آئی کی یو کے شاخ کی سر دھڑ کی کوششیں بھی انس سرور کی شکست کو فتح میں نہ بدل سکیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرو رکی (ن) لیگ سے علیحدگی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی ایک بڑی وجہ برطانوی انتخابات میں اپنے بیٹے انس سرور کی گلاسگو کے حلقے سے جیت بنانا تھی کیونکہ چوہدری سرور کے خیال میں پی ٹی آئی کی یو کے شاخ تارکین وطن میں موثر تنظیم اور وسیع حلقہ اثر رکھتی تھی جو ان کے بیٹے کی برطانوی پارلیمنٹ میں پہنچنے میں مددگارثابت ہو گی تاہم ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے ان کے بیٹے کی تارکین وطن میں حمایت بڑھنے کی بجائے مزید کم ہو گئی کیونکہ دوسری سیاسی جماعتوں بالخصوص (ن) لیگ اور ایم کیو ایم کے اوورسیز کارکنوں نے نہ صرف خود کو انس سرور کی انتخابی مہم سے الگ کر لیا بلکہ دونوں پارٹیوں نے انس سرور کے مد مقابل سکاٹش قوم پرست رہنما کی حمایت کی جو انس سرور کی ہار پر ختم ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک سیاسی تجزیہ کار نے چوہدری انس سرور کی شکست پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لالچ بری بلا ہے ‘ چوہدری سرور گورنر سے جبکہ ان کا بیٹا برطانوی پارلیمنٹ کی رکنیت سے محروم ہو گیا جس سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان ہو یا برطانیہ سیاست میں رائے دہندگان سیاسی وابستگیاں بدلنے والے سیاستدانوں کو پسند نہیں کرتے اور اپنے ووٹ کی طاقت سے احتساب کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات