Live Updates

این اے 125 کے فیصلے نے حکمران ٹولہ کو خوفزدہ کر دیا ، ٹریبو نل کی روپورٹ میں دھاندلی کے واضح ثبوت سامنے آ چکے‘ دھاندلی پر پردہ ڈالنے والے کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو نگے وعدوں سے پیچھے ہٹنا جھوٹ بولنا (ن)لیگ کا وطیرہ ہے

تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کالیہ میں کارکنوں سے خطاب

جمعہ 8 مئی 2015 21:29

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو جتوانے کے لئے ہر حلقے میں تین سے ایک لاکھ تک اضافی بیلٹ پیپر چھپوائے گئے این اے 125 کے فیصلے نے حکمران ٹولہ کو خوفزدہ کر دیا ہے ، ٹریبو نل کی روپورٹ میں دھاندلی کے واضح ثبوت سامنے آ چکے ہے ،دھاندلی پر پردہ ڈالنے والے کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو نگے وعدوں سے پیچھے ہٹنا جھوٹ بولنا (ن)لیگ کا وطیرہ ہے (ن) لیگ کے درباری عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے جوڈشیل کمیشن میں جھوٹ اور سچ سب کے سامنے آنے والا ہے ،خواجہ سعد رفیق کو عمران خان پر تنقید کرنے کے سواء کوئی اور کام نہیں این اے 125 میں دھاندلی ثابت ہونے پر سعد رفیق حواس باختہ ہو چکے ہے ،عمران خان پر تنقید کر کے سعد رفیق اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہے ،لگتا ہے پورے حکمران ٹولہ عمران خان فوبیہ کا شکار ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کولیہ کے دورے کے موقع پر عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ،اس موقع پر نورخان بھابھہ ، عون عباس ، یاسر عرفات ، شبیر سیال، خواجہ مدثر ، محمد ریاض، بابر کھتران، جاوید اختر لغاری، نوید گجر ،ایوب گھلو سمیت بڑی تعداد میں عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ 2015حکمرانوں ٹولہ کی رخصتی اور نئے الیکشن کا سال ہے دھاندلی ثابت ہونے پر (ن) لیگ کی مداریوں کی ٹیم منہ چھپاتی پھر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے لوٹ مار، مہنگائی اور بے روز گاری سمیت دیگر مسائل قوم کو تحفے میں دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ووٹ کے تقدس کے لئے تاریخ ساز جدو جہد کی ہے ۔ حکمران ٹولہ اور انکے درباریوں کی صرف باتوں اور زبانی جمع خرچ سے لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو گی ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہو تا جا رہا ہے شہروں اور دیہاتوں میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام سے سکون اور چین بھی چھین لیا ہے صنعتیں بند ہونے سے غربت اور بے روزگاری بڑ ھ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی نا اہلیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے بڑھکیں مارنے والے حکمران عوام سے کیے گئے وعدوں میں ایک بھی پورا نہیں کر سکے۔ اشیاء خورد نوش کی چیزوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے پنجاب میں ڈاکو راج ہے جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ چکا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ڈاکو دندتاتے پھر رہے ہیں جبکہ پنجاب کا حکمران ٹولہ سب اچھا کا راگ الاپنے رہے ہیں ۔

کسان اور کاشتکار رل گیا ہے جس کی فصل کی اصل قیمت بھی نہیں مل رہی ہر طرف لوٹ مار کا دور دورہ ہے تحریک انصاف عوام کے مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور کرپٹ ٹولے سے قوم کو چھٹکار ا دلا کر دم لے گی ۔ پی ٹی آئی صوبے بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کریں گی ۔ لیہ پہنچنے پر کارکنوں نے اعجاز احمد چوہدری کا پر تپاک استقبال کیا ، اعجاز احمد چوہدری پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ چوہدری اعجاز گل کے والدہ اور بابر کھتران کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھروں میں گئے جہاں انہوں نے مرحومین کی درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات