کینیڈین پولیس کی امریکہ میں حجاب کے باعث ملازمت حاصل کرنے میں ناکام مسلمان خاتون کو ملازمت کی پیشکش
جمعہ 8 مئی 2015 22:13
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) کینیڈا کی ایڈمونٹن پولیس سروس نے امریکا میں مقیم مسلمان خاتون کو حجاب پہننے کی وجہ سے پولیس میں ملازمت نہ ملنے پر کینیڈا میں ملازمت کی دعوت دیدی۔ ایک مقامی کینیڈین اخبار کے مطابق ایڈمونٹن پولیس میں بھرتی کے ذمہ دار سٹاف سارجنٹ مارک فارنیل کو انٹرنیٹ پر صومالی نڑاد امریکی خاتون اسمھان عیسیٰ کی داستان پڑھنے کو ملی تو انہوں نے ان سے رابطہ کیا۔
فارنیل کے مطابق ایڈمونٹن پولیس نے مسلمان خواتین کے لئے ایک ایسا یونیفارم تیار کیا ہے جس میں حجاب شامل ہے اور انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 29 سالہ اسمھان کو پولیس سروس میں شامل ہونے کا موقع دیں گے۔ فارنیل کا کہنا ہے "وہ بہت شدت سے پولیس میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔(جاری ہے)
تو کیوں نہ انہیں موقع دیا جائے کہ وہ کینیڈا آئیں اور اس موقع کا فائدہ اٹھائیں۔
وہ ہمارے لئے بہت صلاحیت یافتہ امیدوار ہیں۔ فارنیل کے مطابق اگر اسمھان نے رضامندی دکھائی تو انہیں پہلے کینیڈا کی شہریت حاصل کرنی ہوگی اور اس ملازمت کی وجہ سے ایسا بہت آسان ہوجائیگا۔ اسمھان عیسٰی کا کہنا ہے کہ میں اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہوں۔ اس سے پہلے امریکی ریاست اوہائیو میں انہیں بتایا گیا کہ وہ ٹریننگ کے دوران اپنا حجاب نہیں پہن سکیں گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل نے ایران کیخلاف جوابی کارروائی سے متعلق عالمی دبائو مسترد کردیا
-
افغانستان میں شدید بارشیں،70افرادہلاک
-
فلسطین کے لئے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی قرار داد پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ جمعہ کو ہو گی
-
سعودی شہری نے اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ بطورعیدی کھلا دیا
-
سعودی خاتون کو گاڑی سے کچلنے والے شہری کو سزائے موت
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.