ایم کیوایم کے کارکنان اور عوام زہریلے پروپیگنڈوں، الزام تراشیوں اورمیڈیاٹرائل سے ہرگزمایوس نہ ہوں،الطا ف حسین

انشاء اﷲ تمام ترسازشوں اورزہریلے پروپیگنڈوں کے باوجودفتح ایم کیوایم کامقدرہوگی اورشکست ایم کیوایم دشمن عناصرکی ہوگی اگرکوئی بھی کارکن یاذمہ دار کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پایاگیاتوتحقیق کے بعد ایسے فردکوتحریک سے نکال باہر کیاجائے گا ایم کیوایم کے منتخب نمائندے پانی وبجلی کے بحران کے خاتمہ اور عوام کودرپیش دیگرمسائل کے حل کیلئے حتی المقدورکوششیں کریں نائن زیروپررابطہ کمیٹی، تنظیمی شعبہ جات اورسینیٹرزوارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے گفتگو

جمعہ 8 مئی 2015 22:43

ایم کیوایم کے کارکنان اور عوام زہریلے پروپیگنڈوں، الزام تراشیوں اورمیڈیاٹرائل ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں سے کہاہے کہ وہ تحریک کے خلاف کئے جانے والے زہریلے پروپیگنڈوں، الزام تراشیوں اورمیڈیاٹرائل سے ہرگزمایوس نہ ہوں اوراﷲ کے انصاف پر یقین رکھیں،انشاء اﷲ تمام ترسازشوں اورزہریلے پروپیگنڈوں کے باوجودفتح ایم کیوایم کامقدرہوگی اورشکست ایم کیوایم دشمن عناصرکی ہوگی۔

ایم کیوایم کے ذمہ داران تنظیم نوکے عمل کوجلدسے مکمل کریں تاکہ تنظیم کوجدید خطوط پراستوارکیاجاسکے۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررابطہ کمیٹی، تنظیمی شعبہ جات اورسینیٹرزوارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم سے عوام کوبدظن کرنے اور ایم کیوایم کے کارکنوں اورعوام میں مایوسی پھیلانے کیلئے ماضی میں بھی ایم کیوایم کے خلاف میڈیاپرپروپیگنڈہ مہم چلائی گئی تھی اوراب ایک بارپھراسی مقصدکے تحت ایم کیوایم کے خلاف زہریلاپروپیگنڈہ شروع کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کے خلاف میڈیاٹرائل کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلوں کو نہ پہلے توڑا جاسکاتھااورنہ ہی آج کیاجاسکتا ہے۔ الطا ف حسین نے ایک بارپھراپنی اس بات کودہرایاکہ اگرکوئی بھی کارکن یاذمہ دار کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پایاگیاتوتحقیق کے بعد ایسے فردکوتحریک سے نکال باہر کیاجائے گا۔ انہوں نے ذمہ داران پر زوردیاکہ وہ تنظیم نو کے کام کوتیزسے تیز ترکریں۔انہوں نے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں پرذوردیاکہ وہ پانی وبجلی کے بحران کے خاتمہ اور عوام کودرپیش دیگرمسائل کے حل کیلئے حتی المقدورکوششیں کریں۔