نلترہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی میتیں نورخان ایئر بیس پہنچا دی گئیں

ہفتہ 9 مئی 2015 11:10

نلترہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی میتیں نورخان ایئر بیس پہنچا دی گئیں

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی2015ء).سانحہ نلتر میں شہید ہونے والے دو پائلٹس اور ایک صوبیدار سمیت سات میتیں آج گلگت سے اسلام آباد منتقل کردی گئی ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نور خان ایئربیس پر موجود ہیں۔نور خان ایئر بیس پر ایئر چیف سہیل امان اورچیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود بھی موجود ہیں۔سفیروں کی میتیں مکمل پروٹوکول کےبعدمتعلقہ سفارتخانوں کےحوالے کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

گلگت کی وادی نلتر میں گزشتہ روز ایک تقریب میں شرکت کے لیے جانے والا پاک فوج کا ایم آئی سیون ٹین ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا اور ایک اسکول کی عمارت پر گر کر تباہ ہوا تھا ۔ حادثے میں دوغیرملکی سفیروں سمیت انڈونیشیا اور ملائشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق ہوئیں تھیں جبکہ ہیلی کاپٹر میں سوار 11 افراد زخمی ہوئے تھے ،حادثے کے فوراً بعد پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو آپریشن کے ذریعے جاں بحق ہونےوالوں کی میتیں اور تمام زخمیوں کو نلتر سے،سی ایم ایچ گلگت منتقل کردیا تھا جنہیں آج پاک فوج کے سی 130 طیارے کے ذریعے گلگت سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔