چین ‘ ہوا سے جھنکار کرنے والی گھنٹیوں کے میلے کو سبھی گھنٹیاں چرا نے پر منسوخ کر دیا گیا

ہفتہ 9 مئی 2015 14:37

چین ‘ ہوا سے جھنکار کرنے والی گھنٹیوں کے میلے کو سبھی گھنٹیاں چرا نے ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) چین میں ہوا سے جھنکار کرنے والی گھنٹیوں کے میلے کو اس وقت منسوخ کرنا پڑا جب سیاحوں نے وہاں سے سبھی گھنٹیاں چرا لیں۔مشرقی ژیانگ صوبے کے ایک پارک میں منتظمین نے درختوں کو 1000 سے زیادہ جھنکار والی گھنٹیوں سے سجایا تھا تاہم میلے کے شروع ہونے کے کچھ دن بعد ہی وہاں آنے والے سیاحوں نے وہاں لگی زیادہ تر گھنٹیوں کو چوری کر لیا۔

(جاری ہے)

چائنہ میڈیا کے مطابق کئی لوگوں کو درختوں کی شاخوں پر چڑھے دیکھا جا سکتا تھا تاکہ وہ اپنی پسندیدہ گھنٹیاں اتار سکیں کئی ایک نے تو انھیں اتارنے کے لیے لمبے بانس استعمال کیے۔میلے میں اتنی کم گھنٹیاں بچیں کہ بعد میں آنے والے سیاحوں نے شکایت کرنا شروع کر دی گھنٹیوں کے میلے کا اشتہار دے کر ان سے دھوکا کیا گیا میلے کو پورا مئی جاری رہنا تھا تاہم گھنٹیوں کی کمی کی وجہ سے اسے بدھ کو ہی بند کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :