مظفر آباد‘ مجہوتر کے عوام کا20سالہ دیرینہ تنازعہ ‘ محکمہ مال تحصیل نصیرآبادنے قبرستان کی 17کنال اراضی بااثر قبضہ گروپ سے واگزار کروالی ‘ ابتدائی نشاندہی کرتے ہوئے حد بندی

ہفتہ 9 مئی 2015 16:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) مجہوتر کے عوام کا20سالہ دیرینہ تنازعہ ‘ محکمہ مال تحصیل نصیرآبادنے قبرستان کی 17کنال اراضی بااثر قبضہ گروپ سے واگزار کروالی ‘ ابتدائی نشاندہی کرتے ہوئے حد بندی کردی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتحصیلدار نصیرآباد عبدالوحید گنائی ،گرداور چوہدری محمدزمان ‘ پٹواری ریاض ڈار نے موضع مجہوتر میں قبرستان کی 17کنال اراضی قبضہ گروپ سے واگزار کرتے ہوئے حد بندی کردی، مذکورہ قبرستان کی اراضی پرقاضی نذیرالحسن ‘ قاضی محمودالحسن ودیگرکا غیرقانونی قبضہ تھا کمشنرکی ہدایت پراے سی پٹہکہ نے تحصیلدار کومذکورہ قبرستان کے حوالہ سے احکامات صادر کئے تھے جنہوں نے موقع پرجاکرابتدائی نشانہی کی اس موقع پر کھلی کچہری لگاکرعوامی شکایات سنیں اورموقع پراحکامات صادر کئے ‘ عوام نے شکایات کے انبار لگادیئے ‘ اس موقع پر عوام علاقہ کی بڑی تعداد موجودتھی انہوں نے عوام کویقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ‘ عوام علاقہ نے تحصیلدار نصیرآباد کی جانب سے قبرستان کی اراضی واگزار کروانے پراُن کاشکریہ ادا کیا۔