سردار ایاز صادق نے آزاد کشمیر کے ایشوز پر قومی اسمبلی میں بحث کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، راجہ فاروق حیدر

ہفتہ 9 مئی 2015 17:03

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اس امر کی یقین دھانی کرائی ہے کہ آزاد کشمیر کے ایشوز پر قومی اسمبلی میں بحث کراوں گاجس کے لئے انہوں نے تمام دستاویز فراہم کرنے کا بھی کہا ہے۔ خواتین ممبران نے بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ ہمارے ایشوز پر پارلیمنٹ میں بات کریں گی۔

یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے کہ قومی اسمبلی میں ہمارے مسائل ،مشکلات اور معاملات پر بحث ہو گی۔مجھے عہدوں، منصب کی خواہش نہیںآ زاد کشمیر کے عوام کے حقوق کی بازیابی کے لئے پہلے بھی وزارت عظمیٰ کی قربانی دی آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

ریاست کے عوام کی عزت و تکریم چاہتا ہوں جس طرح ہم شہداء زلزلہ کو یاد کرکے غمگین ہو جاتے ہیں اس طرح سپیکر قومی اسمبلی کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کے دوران میرپور کے عوام کی منگلا ڈیم کے لئے قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی ایوان صحافت مین پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عبوری آئین میں میجر سرجری کی ضرورت ہے میں نے اور شاہ غلام قادر ،طارق فاروق، نجیب نقی نے دن رات ایک کر کے ترمیمی مسودہ تیار کیا اس میں اور کسی جماعت کا کوئی بھی کردار نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی نے صرف یہ کیا ہے کہ ہم نے آٹھ وزراء پر مشتمل کابینہ تجویز کی تھی پی پی نے آٹھ سے بارہ کرائی۔

باقی من و عن مسلم لیگ ن کی جانب سے تیار کردہ مسودہ پر اتفاق کیا گیا مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے عوام کی عزت و تکریم ،باوقار ادارے اور یہاں کے وسائل پر عوام کے حق محفوظ بناناچاہتی ہے۔ آزاد کشمیر کے حکمران کرسی کے خوف سے اس پر آگے بڑھنے سے ڈرتے ہیں۔ فارتوق حیدر کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم پرجیکٹ مکمل ہونے پر ہیاں کے عوام کے لئے جو موحولیاتی مسائل پیدا ہونے کی خدشات ہیں ان کے تدارک کے لئے پیشگی اقدامات کی بات کرتا ہوں آزاد کشمیر کے عوام کے ھقوق کے لئے ساری جماعتیں مل کر جدوجہد کریں ۔

مین جو بات کرتا ہوں وہ اور کوئی نہیں کرتا جو میرے خطاب پر سیاق و سباق سے ہٹ کر غلط تشریح کر رہے ہیں ان سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے کشمیریوں کے حقوق کے حوالے سے کبھی بات کرنے کی ہمت کی ہے۔پاکستان کے آئین کی شق 257کے تحت کشمیریوں کی خصوصی حیثیت اور اختیار دئے گئے ہین۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس کے مطابق رائے شماری ہونے تک ہمارے وسائل پر ہمارا حق تسلیم کرتے ہوئے ان پر ہمیں اختیارات دئے جائیں۔فاروق حیدر نے گلگت ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک افواج کے آفیسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ورثاء کے صبر و ھوصلے پر داد دیتا ہوں۔