یمن میں پانچ روزہ جنگ بندی منگل سے شروع ہوگی ٗ الجبیر

عارضی جنگ بندی کی کامیابی حوثیوں اور علی صالح کے وفاداروں کی جانب سے شرائط پرعمل درآمد پر منحصر ہے ٗخطاب

ہفتہ 9 مئی 2015 20:43

یمن میں پانچ روزہ جنگ بندی منگل سے شروع ہوگی ٗ الجبیر

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ یمن میں جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی بحالی کی خاطرپانچ روزہ عارضی جنگ بندی آئندہ منگل سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے پیرس میں اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عارضی جنگ بندی کی کامیابی حوثیوں اور علی صالح کے وفاداروں کی جانب سے شرائط پرعمل درآمد پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یمن میں پانچ دن کی جنگ بندی کے دوران امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے جان کیری سے بھی بات چیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیش آئند کیمپ ڈیوڈ سربراہ کانفرنس میں بھی امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون کا فروغ اور ایران کا جوہری پروگرام زیر بحث لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :