ہواوے نے مارچ 2015 کے دوران چین میں اسمارٹ فونزکی دوڑ جیت لی
پیر 11 مئی 2015 19:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) چینی اسمارٹ فونزریٹیل مارکیٹ میں مستند سروے کرنیوالی کمپنی GFK نے انکشاف کیا ہے کہ2015 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہواوے نے کامیابی سے چینی مارکیٹ میں اپنے حصص میں اضافہ کیا ہے۔GFK کے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، سروے میں مارچ 2015 کے دوران ہواوے، ایپل اور سام سنگ کے مارکیٹ شیئرزکا تقابلی جائزہ لیا گیا ۔
ہواوے نے پہلی بارچین میں سرفہرست مقام حاصل کیا جبکہ نومبر 2014 کے بعد سے دیگر دو حریف کمپنیوں کے حصص، چینی مارکیٹ میں مسلسل کمی کوظاہرکررہے ہیں۔(جاری ہے)
اسی طرح مارچ 2015 میں سام سنگ کے مارکیٹ شیئرزبھی تیسری پوزیشن تک گرگئے ۔مارکیٹ شیئر زمیں ہواوے کا حصہ 33 فیصد رہا۔ ہواوے کے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران Huawei میٹ 7 ماڈل کے 4 ملین سے زائد یونٹس بیرون ملک بھیجے گئے ۔
یہ گھریلو اورنسبتا زیادہ مہنگے سمارٹ فونز کی ترسیل میں ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ مارچ کے دوران چینی مارکیٹ میں GFK کے شماریاتی اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ Huawei نے 6.535 ارب یوآن کی سیلزویلیو حاصل کی جوچینی مارکیٹ میں ہواوے کی نمایاں پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔ 2015 کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین میں اسمارٹ فونز کی کل مارکیٹ کا حجم 99 ملین ڈالررہا تھا۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.