پاکستانی یونیورسٹوں میں سماجی سائنس کی ترقی میں ماہرین کے کردار پر تیسری کانفرنس 13 اور 14 مئی کو ہوگی

منگل 12 مئی 2015 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء)پاکستان میں سوشل سائنس اینڈ ہومنیٹیز کی ترقی کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی کمیٹی پشاور یونیورسٹی کے تعاون سے پاکستانی یونیورسٹوں میں سماجی سائنس کی ترقی میں اندرون وبیرون ملک کے سماجی سائنس کے ماہرین کے کردار پر تیسری کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی کے بیان کے مطابق کانفرنس 13 اور 14 مئی کو ہوگی جس کا موضوع ریاست اورپاکستانی معاشرہ چیلنجز اور مواقع رکھا گیا ہے۔