کوئٹہ، طلباء کا دو مہینے سے قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے ہے ،گورنر ،وزیر اعلیٰ بلوچستان مسئلے کو حل کریں، نادر اچکزئی

منگل 12 مئی 2015 16:44

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء ) بولان میڈیکل کالج کے طالب علم نادر اچکزئی نے کہا ہے کہ طلباء کا دو مہینے سے قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے اس لئے گورنر بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیر صحت سیکرٹری صحت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مسئلے کو پوری طورپر حل کیا جائے کیونکہ 15طلباء کی وجہ سے 200طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہوچکا ہے ۔ انہوں نے یہ بات منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

ا نہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا مسئلہ عدالت کی نظر ہوگیا ہے ۔یہ کیس جو کہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔

(جاری ہے)

طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہورہاہے اس کو جلد ازجلد حل کرنے کی بجائے تاریخی حربے استعمال کئے گئے ہیں ہائی کورٹ سے جس کیس کو ایک مہینے فارغ ہونا تھا اس کو تین مہینے میں فارغ کیا گیا ہے۔ اور ہائی کورٹ سے فارغ ہونے کے بعد کیس کو سپریم کورٹ لیا جایا گیا ہے اور ابتک اس کی کئی پیشاں ہوچکی ہے۔ لیکن وکلاء کی غیر حاضری کی وجہ سے تاریخ پر تاریخ دی جا رہی ہے یہ مسئلہ با مشکل کوئی 15طلباء ہے اس کی وجہ سے باقی 200طلباء کو دو مہینے کا قیمتی وقت ضائع ہوچکا ہے ۔ اور ہمیں اس بات کا خدشہ ہے کہ آئندہ سماعت کی وجہ سے وقت ضائع ہوگا۔ اسلئے اعلیٰ حکام ہمارے مسئلے کو فوری طور پر حل کریں۔