ٹوبہ ‘گندم کی کٹائی کا عمل مکمل ‘خریداری سنٹروں پر من پسند افراد کوباردانہ کی فراہمی باعث کاشت کار شد ید پریشان

منگل 12 مئی 2015 20:17

ٹو بہ ٹیک سنگھ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء ) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گندم کی کٹائی کا عمل مکمل ہو گیاتاہم حکومت خریداری سنٹروں پر من پسند افراد کوباردانہ فراہمی سمیت دیگر اقدامات کی وجہ سے کاشت کار شد ید پریشان دیکھا ئی دیتے ہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گندم کی کٹائی آخری مراھل میں داخل ہو گی ہے ، رواں ماہ موسم کی بہتری کی وجہ سے کسانوں نے گند م کٹائی کے عمل کو تقریبا مکمل کرلیا ہے ۔

گندم کی کٹائی کے بعد سب سے اہم مسئلہ اسے سنبھالنے کا ہوتا ہے۔ جس میں کسان ان دنوں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

گندم خریداری حکومتی سنٹر وں پر عملہ کی طرف سے گندم میں نمی کے زیادہ تناسب اور صفائی نہ ہو نے کو جواز بنا کر زبر دستی کٹوتی کی جا رہی ہے ان لوڈنگ کے وقت تاخیر ی حربوں سے رقم بٹورنے، باردانہ فراہمی سمیت دیگر اقدامات کی وجہ سے بھی کاشت کار شد ید پریشان دیکھا ئی دیتا ہے ہر سال حکومت کی طرف سے مناسب اقدامات کے دعوے تو کئے جاتے ہیں مگر زمینی حقائق اسکے برعکس ہیں ۔کاشتکاروں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو باردانہ کی فراہمی میں درپیش مشکلات کے ازالہ کیلئے فوری اقدامات عمل لائے جائیں