وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی سے کمپیوٹر بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی کے وفد کی ملاقات

منگل 12 مئی 2015 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی سے کمپیوٹر بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اس کمپنی کے پاکستان میں پہلی مرتبہ آپریشنز کے آغاز کے منصوبہ کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے وفد کو کمپیوٹر کی خریداری کی اہمیت اور پا کستان میں کمپیوٹرز کی تیاری کی ضرورت پر بات چیت کی۔ انہوں نے ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے پاکستان میں اپنا کام شروع کرنے کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر کمپیوٹرز کی تیاری سے جہاں ان کی قیمتوں میں کمی آئے گی وہاں پاکستانی مارکیٹ میں کمپیوٹر کے جدید ماڈلز بھی دستیاب ہوں گے۔