لاہور،مال روڈ پر احتجاج میں شریک600اساتذہ کو شو کاز نوٹسز جار ی

منگل 12 مئی 2015 22:22

لاہور،مال روڈ پر احتجاج میں شریک600اساتذہ کو شو کاز نوٹسز جار ی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) محکمہ سکو ل ایجوکیشن نے دھرنے میں شریک ہونے پر 600اساتذہ کو شو کاز نوٹسز جار ی کردئیے ۔ بتایا گیا ہے کہ مال ر وڈ پر جاری متحدہ اساتذہ محاذ کے دھرنے میں شریک ہونے والے 600اساتذہ کو سیکرٹری سکول کے احکاما ت پر ای ڈی اوز نے شو کاز نوٹسزجاری کرتے ہوئے اساتذہ کی سروس سرنڈر،ڈسپوزل اور غیر حاضری پر رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

جبکہ متحدہ محاذ اساتذ ہ کا کہنا ہے کہ کچھ اساتذہ کو احتجا ج سے قبل ہی سرنڈ کردیاگیا تھا۔ سیکرٹری ایجوکیشن کی طر ف سے انتقامی کاروائی کے طورپرشوکاز نوٹس جار ی کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :