عمران خان شوکت خانم کی کمائی سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے ہیں ‘ پی ٹی آئی میں قبروں کی کمائی والے سیاستدان بنے پھرتے ہیں ، عمران خان کی شخصیت میں انا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، خیبرپختونخوا میں لوڈ شیڈنگ پر سیاست کی جارہی ہے ، وزیراعظم اقتصادی راہداری بارے کے پی کے حکومت کے تحفظات دور کریں گے ، پی ٹی آئی کے رائے حسن نواز کی نہ صرف اسمبلی رکنیت معطل ہوئی بلکہ وہ نااہل بھی قرار دیئے گئے ، عمران خان نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت
منگل 12 مئی 2015 22:32
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان شوکت خانم کی کمائی سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے ہیں ، پی ٹی آئی میں قبروں کی کمائی والے سیاستدان بنے پھرتے ہیں ، عمران خان کی شخصیت میں انا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، خیبرپختونخوا میں لوڈ شیڈنگ پر سیاست کی جارہی ہے ، وزیراعظم اقتصادی راہداری کے حوالے سے کے پی کے حکومت کے تحفظات دور کریں گے ، پی ٹی آئی کے رائے حسن نواز کی نہ صرف اسمبلی رکنیت معطل ہوئی بلکہ وہ نااہل بھی قرار دیئے گئے ، عمران خان نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا ۔
وہ منگل کو سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کو ترقی کی ایسی راہ پر گامزن کررہے ہیں جسے قیامت تک یاد رکھا جائے گا ۔(جاری ہے)
وہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے کے پی کے حکومت کے تحفظات دور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا اور کنٹینر پر بیٹھ کر فوجی مداخلت کا انتظار کرتے رہے ۔
ان کی شخصیت میں انا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ اب تحریک انصاف کے رائے حسن نواز کی نہ صرف اسمبلی رکنیت معطل ہوئی ہے بلکہ وہ نااہل بھی قرار دیدیئے گئے ہیں ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان شوکت خانم کی کمائی سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے ہین اور الزام دوسروں پر لگاتے ہیں ، ان کی پارٹی میں قبروں کی کمائی کھانے والے سیاستدان بنے پھرتے ہیں ، حکومت پنی مدت پوری کرے گی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ پورے ملک کا جن علاقوں میں چوری ہوتی ہے ان کی بجلی منقطع کرنی چاہیے ۔ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں لوڈ شیڈنگ پر سیاست کی جارہی ہےمزید اہم خبریں
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
عمران خان کو خود کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.