لاہور، چوہنگ میں غیرت کے نام پر25سالہ لڑکا اور21سالہ لڑکی قتل

مقتولین نے کچھ عرصہ قبل گھرسے بھاگ کر کورٹ میرج کی تھی جس کا خاندان کو رنج تھا لڑکی کے والد اوراس کے رشتہ داروں نے ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی

منگل 12 مئی 2015 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) چوہنگ کے علاقے میں غیرت کے نام پر25سالہ لڑکا اور21سالہ لڑکی قتل ، مقتولین نے کچھ عرصہ قبل گھرسے بھاگ کر کورٹ میرج کی تھی جس کا ان کے خاندان کو رنج تھا گزشتہ روز دونوں گھرمیں بیٹھے ہوئے تھے کہ لڑکی کے والد اوراس کے رشتہ داروں نے ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پردم توڑ گئے اطلاع ملنے پرپولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ،بتایا گیا ہے کہ چونگ کے علاقے شاہ پور کانجراں کے رہائشی 25سالہ طاہرنے پتوکی کی رہائشی 21سالہ اقرا کے ساتھ گھرسے بھاگ کر کورٹ میرج کر لی اور دونوں شاہ پورکانجراں میں رہ رہے تھے گزشتہ روز دونوں اپنے گھر کے کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اقرا کا والد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کراندر داخل ہوا اور دونوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پردم توڑ گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولین کی لاشوں کو قبضےء میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر مقتولہ کے والد کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :