کراچی : صفورا چورنگی میں نا معلوم مسلح افراد کی بس پر فائرنگ، 41 افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 مئی 2015 10:38

کراچی : صفورا چورنگی میں نا معلوم مسلح افراد کی بس پر فائرنگ، 41 افراد ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مئی 2014 ء) : آج صبح دہشتگردوں کی جانب سے صفورا چورنگی کے علاقہ میں بس پر فائرنگ کی گئی.

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں 41 افراد جاں بحق ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نےت ریکی کے بعد فائرنگ کی ، جبکہ بس الاظہر گارڈن سے عائشہ منزل جا ہی تھی جب ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی پولیس کا کہنا ہے کہ مخصوص کمیونٹی کی بس پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ واقعہ میں 16 خواتین اور 25 مرد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ واقعہ میں 25 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے. تاہم مزید ہلاکتیں بھی متوقع ہیں.

متعلقہ عنوان :