گورنمنٹ ہائی سکول پریم کوٹ کا سالانہ نتیجہ 95فیصد رہا

بدھ 13 مئی 2015 16:22

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء)گورنمنٹ ہائی سکول پریم کوٹ کا سالانہ نتیجہ 95فیصد رہا۔عوامی حلقوں نے سکول کے ہیڈ ماسٹرشوکت حسین راہی کی شاندار کار کردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ، عوامی حلقوں کے مطابق ہیڈ ماسٹر کی شبانہ روز کوششوں کی وجہ سے سکول تعلیمی میدان میں زبردست ترقی کر رہا ہے ، اس کامیابی میں ان کے ساتھیوں ممتاز عزیز، افسر دین، سید اشفاق حسین، سراج الدین، عبدالقیوم، عبدالرشید، بہاؤالدین، شاہد علی حنیف رزاق، اشتیاق رشید ، طاہر محمود اور انور عزیز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا علاقے کے نمبردار عظیم چوہدری نے سکول کی انتظامیہ کو اس کامیابی پر مبار کباد پیش کی ہے اور اس کو پریم کوٹ کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے واضح رہے کہ پریم کوٹ ہائی سکول کے پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں اہم نتائج حاصل کیے ۔