پاکستان کی قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی بڑی تعدادمیں کشمیر امن کانفرنس میں شرکت تحریک آزاد ی کشمیر کے ساتھ کمٹمنٹ کا ثبوت ہے، شاہین کوثر ڈار

بدھ 13 مئی 2015 17:06

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) ڈپٹی سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہین کوثر ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی وصوبائی اسمبلیوں کے پارلیمنٹرین کی اتنی تعداد میں کشمیر امن کانفرنس میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ کمٹمنٹ غیر متزلزل اور غیر معمولی ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کشمیر امن کانفرنس میں شرکت سے تحریک آزادی کو مزید تقویت ملے گی اور ان کی کانفرنس پر شکر گزار ہوں۔

کشمیر امن کانفرنس کے انعقاد اور اس کی کامیابی سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پراجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سپیکر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہین کوثر ڈار نے بدھ کے روز اسمبلی ہاسٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ناشتہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

شاہین کوثر ڈار نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ۔

میڈیا نے کشمیر امن کانفرنس کو کامیاب کرنے میں اہم کر دار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کشمیر امن کانفرنس کو کامیاب کرنے پر میڈیا سمیت سب کا شکر یہ ادا کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ caucusکنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح کونسل اور آزاد کشمیر اسمبلی میں بھی خواتین نشستوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس حوالہ سے معاملہ کمیٹی کے پاس ہے کمیٹی کی رپورٹ آنے پر ہی آگے مزید کارروائی ہوگی ۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے وفود سے آزاد کشمیر کے ممبران اسمبلی سے ملاقاتیں کروائیں گے تاکہ وہ مسئلہ کشمیر پر بریفنگ دیں ۔ علاوہ ازیں آزادکشمیر کے پارلیمنٹرین قومی و صوبائی اسمبلیوں میں جاکر مسئلہ کشمیر پر بھی بریفنگ دیں گے ۔

دپٹی سپیکر نے کہا کہ صحافی اپنے قلم سے ریاست کی تعمیر و ترقی و خوشحالی اور تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر امن کانفرنس کی کامیابی پر میڈیا سمیت تمام مکاتب فکر کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے کشمیر امن کانفرنس میں نمائندگی کی اور امن کانفرنس کو کامیاب کروانے میں کردار ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :