جہانگیرہ میں شدید بارش سے گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان ،مساجد میں بارش رکنے کیلئے دعائیں مانگی گئیں

بدھ 13 مئی 2015 19:08

جہانگیرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) شدید بارش سے گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان ۔مساجد میں بارش کے رکنے کے لیے دعائیں کی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دنوں کی بارش سے جہانگیرہ و مضافات میں گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جسکی وجہ سے کسان برادری کی سال بھر کی محنت ضائع ہونے کا خطرہ ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گندم کی فصل کی کئیں جگہوں پر کٹائی ہو چکی ہے جو کہ بارش کی وجہ سے دوبارہ کھیتوں میں پڑے پڑے ہی اُگ آئی ہے جبکہ جہاں پر ابھی کٹائی نہیں ہوئی مگر فصل کٹائی کے لیے مکمل تیار ہے تو بھی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔

اگر اس طرح وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی اور ہفتہ دو ہفتے صا ف موسم نہ رہا تو گندم کی تیار فصل مکمل طو رپرتباہ ہونے کا قوی امکان ہے ۔یہی وجہ ہے کہ مساجد میں بارش کے رکنے کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :