گیمبیا کے صدر پاکستانی نژاد چیف جسٹس علی نوازچوہا ن کوبرطرف کردیا ، وجہ سامنے نہ آسکی

صدر کے پاس چیف جسٹس کو برطرف کرنے کا اختیار نہیں ، آئین کے مطابق صدر کو گیمبیا کے جوڈیشل سروس کمیشن سے مشاورت کرکے سب سے سنیئر جج کو چیف جسٹس تعینات کرنا چاہئے ، وکلاء کی چوہا ن کو برطرف کئے جانے کے فیصلے پر تنقید

بدھ 13 مئی 2015 21:42

گیمبیا کے صدر پاکستانی نژاد چیف جسٹس علی نوازچوہا ن کوبرطرف کردیا ، ..

بانجول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) گیمبیا کے صدر یحییٰ جامع نے بین الاقوامی شہرت رکھنے والے پاکستانی نڑاد چیف جسٹس کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے تاہم ان کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے نہ آسکی ۔بدھ کومغربی افریقی ممالک کے عدالتی ذرائع کے مطابق علی نواز چوہان نامی چیف جسٹس کو بغیر کسی سرکاری اعلان کے برطرف کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی وجہ سامنے نہیں آئی ہے کہ علی نواز چوہان کو ان کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا ہے۔

پاکستانی نڑا دعلی نواز چوہان ہیگ میں تین سال تک انٹرنیشنل کرمنل ٹربیونل میں کام کرچکے ہیں کو گزشتہ سال چھ مارچ کو گیمبیا کے چیف جسٹس مقرر ہوئے تھے۔اب ان کی جگہ کورٹ آف اپیل کے صدر ایمونیل فیگبینل قائم مقام چیف جسٹس بن گئے ہیں اور اس سے پہلے گزشتہ برس فروری میں ایک چیف جسٹس کو برطرفی کے بعد بھی انہیں یہ عہدہ عارضی طور پر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گیمبیا کے دارالحکومت بانجول سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر کے پاس چیف جسٹس کو برطرف کرنے کا اختیار نہیں۔اس کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق صدر کو گیمبیا کے جوڈیشل سروس کمیشن سے مشاورت کرکے سب سے سنیئر جج کو چیف جسٹس تعینات کرنا چاہئے جبکہ ایمونیل فیگبینل تو سپریم کورٹ کے جج ہی نہیں۔صدر یحییٰ جامع کی جانب سے اکثر حکومتی اور عدالتی عہدوں میں ردوبدل کیا جاتا رہا ہے اور مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ عدم تحفظ کی علامت ہے، صدر نے دفاع اور مذہبی امور سمیت متعدد اہم وزارتوں کا چارج بھی سنبھالا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :