چین میں زندہ دفن کئے گئے نومولود بچے کو 8 روز بعد زمین سے نکال لیا گیا

بچے کو زیادہ گہرائی میں نہیں دفنایا گیا تھااب اس کی حالت بہترہے، ڈاکٹرز

بدھ 13 مئی 2015 21:45

چین میں زندہ دفن کئے گئے نومولود بچے کو 8 روز بعد زمین سے نکال لیا گیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) جسے اﷲ رکھے اسے کون چکھے ، چین میں زندہ دفنائے گئے نومولود بچے کو 8 روز بعد زندہ حالت میں نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے گوانگ شی میں بچے کے ہونٹ پیدائشی طور پرکٹے ہوئے تھے جس پر اس کے والدین اسے صرف 2 دن کی ہی عمر میں اپنے رشتے داروں کے پاس چھوڑ گئے جنہوں نے اسے گتے کے ڈبے میں رکھ کر گڑھا کھود کراسے زندہ دفن کردیا ، واقعے کے 8 دن بعد جب اس جگہ سے خاتون کا گزرا ہوا تو اس نے بچے کے رونے کی آواز سنی، جس کے بعد وہ قریبی آبادی کے کچھ افراد کو لے آئی جنہوں نے گڑھے میں دبے بچے کو نکال لیا۔

بچے کی حالت دیکھ کر مقامی افراد اسے اسپتال لے گئے جہاں اب اس کی حالت بہتر ہے جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بچے کوزیادہ گہرائی میں نہیں دفنایا گیا تھا اوراس علاقے میں بارش بھی ہورہی تھی جس کی وجہ سے زمین میں نمی تھی اور اسے آکسیجن اورپانی ملتا رہا۔پولیس کابتدائی تحقیقات کی روشنی میں واقعے میں ملوث چند افراد کو گرفتار کرلیا ہے جس میں بچے کی نانی بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :