Live Updates

` بنوں،پی ٹی آئی رہنما کے گھر کے باہر دستی بم دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

دوسرا ناکار بنا دیا گیا `

بدھ 13 مئی 2015 22:47

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) بنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے گھر کے باہر دستی بم دھماکہ ،دوسرے کو ناکارہ بنا دیا گیاہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تھانہ سٹی کی حدود میں واقع محلہ غلام داؤد میں واقع پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے ڈسٹرکٹ کونسل یونین کونسل جانی خیل اور معروف قبائلی سردار و صدر تحریک انصاف ایف آر بنوں ملک مویز خان کے گھر کے باہر نماز عشاء کے وقت ہینڈ گرنیڈ دھماکہ ہوا دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا پولیس اور بم ناکارہ بنانے کے عملے نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ پر پڑے دوسرے ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنا دیا ملک مویز خان پر اس سے قبل بھی بم حملے ہو چکے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات