`پشاور،حلقہ پی کے 5 میں بیس گھنٹے سے بجلی لوڈشیڈنگ کم کر کے بارہ گھنٹے کرنے اور ورسک ٹو سب ڈویژن کو ٹاؤن ٹو سب ڈویژن میں ضم کرنے کے احکامات جاری`

بدھ 13 مئی 2015 22:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے حلقہ پی کے 5 میں بیس گھنٹے سے بجلی لوڈشیڈنگ کم کر کے بارہ گھنٹے کرنے اور ورسک ٹو سب ڈویژن کو ٹاؤن ٹو سب ڈویژن میں ضم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ اس حوالے سے گزشتہ روزایک پریس ریلیز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ولی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عطیف الرحمان خلیل اور یونین کونسل نمبر 38 تہکال پایان ون کے ڈسٹرکٹ کونسل کے امیدوار زبیر علی اور ٹاؤن کونسل کے امیدوار حبیب شاہ نے پیسکو کے ممبر آف بورڈ آف ڈائریکٹر ناصر خان موسیٰ زئی نے ان سے واپڈا ہاؤس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وفد نے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کو علاقے کے عوام کو بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث درپیش مسائل بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے حالات دہشت گردی اور بد امنی کے باعث پہلے سے خراب ہے دوسری جانب بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور کالج کے طلباء کے امتحانات ہیں جس سے ان کی پڑھائی متاثر ہو رہے ہے جس پر انہوں نے حلقہ پی کے 5 میں بیس گھنٹے سے بجلی لوڈشیڈنگ کم کر کے بارہ گھنٹے کرنے اور ورسک ٹو سب ڈویژن کو ٹاؤن ٹو سب ڈویژن میں ضم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اور یقین دہانی کرائی کہ علاقے کے عوام کو کسی بھی قسم کے درپیش مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا کیونکہ وہ عوام کی نمائندگی اور عوام کی خدمت کیلئے سیاست کرتے ہیں اور عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں `

متعلقہ عنوان :