` خریداری گندم مہم کو فعال بنا کر مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کرینگے، بلال یاسین

کسانوں کو باردانہ کے حصول میں دشواریوں کا ازالہ کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، موڑ ایمن آباد او ر کامونکے کے دورہ کے دوران گفتگو `

بدھ 13 مئی 2015 22:48

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) صو بائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں خریداری گندم مہم کو فعال بناتے ہوئے امسال مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کریں گے اور کسانوں کو باردانہ کے حصول میں دشواریوں کا ازالہ کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے آج خریداری گندم کے مراکز موڑ ایمن آباد اور کامونکی کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی ڈائر یکٹر فوڈ چودھری اجمل ‘ اسسٹنٹ کمشنر صدر عارف اﷲ اعوان ‘ اسسٹنٹ کمشنر کامونکی بلال جوئیہ‘ سنٹر انچارج محمد لطیف کے علاوہ دیگر افسران واہلکاران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے،صو بائی وزیر خوراک بلال یاسین نے خریداری گندم مراکز کے گوداموں کا بھی دورہ کیا ا س موقع پر انہو ں نے باردانہ اور گندم کے بیگوں کے وزن اور کوالٹی کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ گردواری اور دیگر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے زمینداروں سے سہولیات کے حصول بارے استفسار کیا جس پر زمینداروں نے دستیاب سہولیات بارے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے امسال گندم کا دانہ دانہ خریدا جائے گا۔ انہوں نے ڈی ڈی فوڈ کو ہدایت کی کہ خریداری مہم کو بہتر بنائیں تاکہ مقررہ اہداف مقررہ وقت پر حاصل کئے جاسکیں۔ اس موقع پرصو بائی وزیر خوراک کو بتایا کہ امسال ضلع گوجرانوالہ میں خریداری گندم کے لئے 2 لاکھ21 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے جو کہ بآسانی حاصل کرلیا جائے گا`