سکھر‘ میرپورخاص ‘حیدرآباد میں انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ‘ نئی تاریخوں کااعلان بعد میں کیا جائیگا

جمعرات 14 مئی 2015 12:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء)سانحہ صفورہ کراچی کے سوگ میں سکھر، میرپورخاص اور حیدرآباد میں جمعرات کو ہونے والے انٹر کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ سکھر کے ترجمان کے مطابق سانحہ صفورہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سکھر میں جمعرات کو ہونے والا انٹر کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے بھی بارھویں کے پرچے کو ملتوی کرتے ہوئے لواحقین کے سوگ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ حیدرآباد کے کنٹرولر امتحانات مسرور زئی نے انٹر کے امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔ ملتوی ہونے والے تمام امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔