پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکول امپروومنٹ پروگرام کا پائلٹ فیز لانچ کر دیا
عمر جمشید جمعرات 14 مئی 2015 14:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14مئی۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکول امپروومنٹ پروگرام کا پائلٹ فیز لانچ کر دیا ہے۔اس پروگرام کا مقصد تعلیمی کمزوریوں کا شکار پارٹنر سکولوں کا مجموعی معیار تعلیم بہتر بنانا ہے۔ اس مقصد کے لیئے لاہور سمیت 21مختلف اضلاع کے 110 ضرورت مندسکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سکول امپروومنٹ پروگرام کے تحت ان سکولوں کو پیف کی جانب سے سبجیکٹ سپیشلسٹ مہیا کیئے جائیں گے۔
یہ سبجیکٹ سپیشلسٹ ان سکولوں میں تدریسی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مجموعی تعلیمی معیار کی بہتری کے لیئے بھی کوشاں رہیں گے۔ اس طرح ان سکولوں کے طالب علموں کو کوالٹی ایجوکیشن ملے گی۔یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر انیلہ سلمان نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں سکول امپروومنٹ پروگرام کے پائلٹ فیز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔
(جاری ہے)
ایم ڈی پیف انیلہ سلمان نے اپنے خطاب میں سکول امپروومنٹ پروگرام کے اجراء کو خوش آئند قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ اس مفید پائلٹ پروجیکٹ سے ضرورت مند پارٹنر سکولوں کو خصوصی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹنر سکولوں کے طالب علم ہمار ا مشترکہ اثاثہ ہیں ، انہیں بہترین تعلیم دے کر ہم اپنا مستقبل بہتر بنا رہے ہیں۔ اس حوالے سے پارٹنر سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کا فروغ ہمارا خصوصی فوکس ہے تاکہ "پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب"کے تحت 2018تک کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے۔
تعلیم کو ہر بچے کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیف اپنے تعلیمی منصوبوں میں مسلسل توسیع کر رہا ہے تاکہ کوئی ضرورت مند بچہ وسائل کی کمی کی بناء پر تعلیم سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبے میں فروغ تعلیم کے حوالے سے بے مثال خدمات سر انجام دی ہیں۔ قبل ازیں پیف کی ڈائریکٹربشری سعید خان نے اپنے خطاب میں سکول امپروومنٹ پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔تقریب سے مختلف پروگرام ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے بھی خطاب کیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں رات ختم القرآن کی محفل
-
امتحانی سنٹرز میں غیر متعلقہ لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد
-
سرکاری سکولوں میں کچی کلاس کا درجہ ختم کردیا گیا
-
اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹر میں تین بی ایس پروگرامز لانچ کرے گی، وائس چانسلر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.